کور کمانڈر ملتان کا ڈیرہ غازیخان کا دورہ‘ رینجرز کے جوانوں سے ملاقات

کور کمانڈر ملتان کا ڈیرہ غازیخان کا دورہ‘ رینجرز کے جوانوں سے ملاقات

  

ملتان(پ ر)کور کمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارنے آپریشن رد الفساد کے سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا ، سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر ارشدمحمود نے رینجرز اور حساس اداروں کی طرف سے جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی ۔ کور کمانڈر نے رینجرز اور حساس اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔مزید براں برگیڈئیر ارشدمحمود نے گذ شتہ دنوں چوٹی زریں میں ہونیوالے آپریشن کے متعلق آگاہ کیا ۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارنے جوانوں سے گفتگو کی اوران کی حو صلہ افزائی کی۔

کور کمانڈر

مزید :

کراچی صفحہ اول -