امیر مقام ن لیگ خیبر پختونخواکے صدر، مرتضی عباسی جنرل سیکرٹری مقرر

امیر مقام ن لیگ خیبر پختونخواکے صدر، مرتضی عباسی جنرل سیکرٹری مقرر

  

اسلام آباد(آن لائن)صدرِ پاکستان مسلم لیگ(ن)وزیراعظم محمدنواز شریف کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے سینیئر لیگی رہنماؤں کا وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا ۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد انجینئر امیر مقام کو پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا صدر اور مرتضی جاوید عباسی کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ۔وزیراعظم محمد نواز شریف اور لیگی رہنماؤں نے اِس موقع پر سابق صدر مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا پیر صابر شاہ اور سابق جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک کی پارٹی کے لیے خدمات ، نظریاتی وابستگی اور کاوشوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اِس موقع پر امید ظاہر کی کہ نئے مقرر کردہ عہدیدار ان مسلم لیگ(ن)کو خیبر پختونخوا میں مزید فعال اور مضبوط کرنے کی غرض سے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔آخر میں مسلم لیگ(ن)خیبر پختونخوا کے سابق جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک کی والدہ مرحومہ جو حال ہی میں وفات پا گئی تھیں ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔اجلاس میں راجہ محمد ظفر الحق ، اقبال ظفر جھگڑا ، خواجہ سعد رفیق ، انجینئر امیر مقام ، مرتضی جاوید عباسی ، سردار مہتاب احمد خان عباسی ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، سرانجام خان ، سینیٹر نزہت صادق ، سینیٹر بیگم نجمہ حمید ، سینیٹر پرویز رشید محترمہ مریم نواز شریف ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ، پیر صابر شاہ ، جعفر اقبال ، بیگم عشرت اشرف ، صدیق الفاروق ، رحمت سلام خٹک ، میاں راشد علی شاہ اور شیر زمان ٹکرنے شرکت کی ۔

امیر مقام

مزید :

کراچی صفحہ اول -