مردان ،امیر مقام کی صوبائی صدر کی حیثیت سے نامزدگی خوش آئند ہے

مردان ،امیر مقام کی صوبائی صدر کی حیثیت سے نامزدگی خوش آئند ہے

  

مردان(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع مردان اور ان کے ذیلی تنظیموں ،یوتھ ونگ نے انجینئر امیر مقام خان کی بطور صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)نامزدگی اور مرتضی جاوید عباسی کی بطور صوبائی جنرل سیکرٹری نامزدگی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مردان پریس کلب کے سامنے مٹھائیاں تقسیم کیں اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی پیر کے روز پاکستان مسلیم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سید عنائت شاہ باچہ ،سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینکڑوں کارکنوں نے مردان پریس کلب کے سامنے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی اس موقع پر یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سلیم گل دولت زئی جی ایس خواجہ محمد اور دیگر رہنما نوید آختر ،شمشیر علی خان افضل خان ،خان آفریدی ارشد منان وغیرہ کر رہے تھے اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوےئے سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان اور ضلعی صدر سید عنائت علی شاہ باچہ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام خان اور صوبائی جنرل سیکر ٹری مرتضی جاوید عباسی کی نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ نو منتخب صدر صوبے میں مسلم لیگ کی فعالیت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا ۔۔۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -