خصوصی اختیارات ختم،کراچی میں رینجرز چوکیاں خالی ‘ آپریشن روک دیا گیا

خصوصی اختیارات ختم،کراچی میں رینجرز چوکیاں خالی ‘ آپریشن روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہونے کے بعد کراچی میں رینجرز کے آپریشن بدستور رکے ہوئے ہیں ۔ رینجرز اہلکاروں کے واپس ہیڈ کوارٹر جانے سے شہر بھرمیں چوکیاں بھی خالی نظر آرہی ہیں صرف حساس مقامات پر رینجرز کی نفری تعینات ہیں تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع نہ ملنے پر رینجرز نے کراچی میں جاری آپریشن روک دیا ہے۔ گشت ،ناکے ،اسنیپ چیکنگ سمیت عبادت گاہوں سے بھی رینجرز کی سیکیورٹی ہٹالی گئی تاہم حساس مقامات اور مخصوص وی آئی پیز کی سیکیورٹی برقرار رکھی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہو گئی مگر سندھ حکومت کی ٹال مٹول برقرار رہی اس مرتبہ رینجرزاختیارات میں توسیع نہ کیے جانے پررینجرزاہلکاروں کو واپس ہیڈکوارٹربلا لیاگیا رینجرز کی سڑکوں سے بیرکوں میں واپسی کے بعد صوبے بھر میں اسنیپ چیکنگ،گشت اور چھاپوں کا سلسلہ رک گیا جبکہ کراچی کی چوکیاں بھی ویران ہوگئی ہیں۔شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر اسنیپ چیکنگ اور چھاپہ مار کارروائیوں رکنے سے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ تاجر،صنعت کار، مزدور ہوں یا پھر عوام ،تمام طبقات رینجرز آپریشن کو سندھ بھر خصوصا کراچی میں امن کی بحالی کے لئے اہم قرار دیتے ہیں ایسے میں خصوصی اختیارات میں بروقت توسیع نہ ہونا عوامی سطح پر تشویش کا سبب ہے دوسری جانب وزیرقانون سندھ ضیاالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ رینجرز کو پنجاب میں حاصل اختیارات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کراچی میں رینجرز کو اختیارات دینا وزیراعلی کا اختیار ہے۔