پبی میں بدبخت بیٹے نے جائیداد تنازع پر باپ ،بھائی ،بھتیجے اور بھتیجی کو خون سے نہلا دیا

پبی میں بدبخت بیٹے نے جائیداد تنازع پر باپ ،بھائی ،بھتیجے اور بھتیجی کو خون ...

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان)تحصیل پبی کے علاقہ بالو میں جائیداد کا بٹوارہ نہ کرنے پر ناخلف بیٹے کا خون سفیداپنے ہی سگے باپ،بھائی ،معصوم 6سالہ بھتیجے،4سالہ بھتیجی کو کلاشنکوف کا برسٹ مارکر ہلاک کردیا پولیس کی بروقت کاروائی سفاک قاتل رنگے ہاتھوں گرفتار ،آلہ قتل کلاشنکوف برآمدبروقت کاروائی کرنے پر اہل علاقہ کا پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار۔ڈی ایس پی خان خیل خان تفصیلات کے مطابق:۔مسماۃ (س)زوجہ فقیر حسین سکنہ بڈھنی حال بالو اکبرپورہ نے اکبرپورہ پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ ملزم ظہور ولد اطلس خان جوکہ بدقماش و بدکردار ہے اپنے والد اطلس خان ولد توراب حسین کے ساتھ ہر وقت اس بات پر تکرار کرتا تھا کہ جائیداد کا بٹوارہ کرکے مجھے میراحصہ حوالہ کیا جائے جبکہ والد بٹوارے کے حق میں نہیں تھا۔ آج ملزم نے اسی بات پر تکرارکرکے کلاشنکوف سے فائر کرکے جس سے اطلس ، فقیر حسین والد اطلس ، 6سالہ نثار حسین ولد فقیر حسین ، چار سالہ مناہل دختر فقیر حسین لگ کرجاں بحق ہوئے۔ ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے اس بات کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے DSPپبی سرکل خان خیل ، SHOاکبرپورہ انسپکٹر فیاض خان کو ملزم کی گرفتاری ، الہ قتل کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہور ولد اطلس خان سکنہ بڈھنی حال بالو اکبرپورہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے آلہ قتل کلاشنکوف برآمد کرلیا۔ یاد رہے کہ ملزم قبل ازیں بھی منشیات فروشی ، قتل مقاتلے کے مقدمات میں تھانہ اکبرپورہ کو علت 85مورخہ 20.02.2016جرم 302/34، علت 166مورخہ 06.02.2017جرم324/353میں مطلوب تھا۔سفاک قاتل کے خلاف علت 117مورخہ 17.04.2017جرم302تھانہ اکبرپورہ مقدمہ درج رجسٹر کیا گیاپولیس کی بروقت کاروائی پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ چھاپہ مار ٹیم کے لئے ضلعی پولیس سربراہ نے نقد انعام و سرٹیفیکٹ کا اعلان کیا

مزید :

کراچی صفحہ اول -