آل ٹیچر ز ایسوسی ایشن کا 20 اپریل کو جلسہ اور دھرنا کا اعلان

آل ٹیچر ز ایسوسی ایشن کا 20 اپریل کو جلسہ اور دھرنا کا اعلان

  

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن (اپٹا )ملاکنڈ نے 20اپریل کو مطالبات کے حق میں آل ٹیچرزکوارڈی نیشن کونسل خیبرپختونخواہ کے دھرنے اور احتجاج میں بھرپورشرکت کا اعلان کردیا ۔ضلع ملاکنڈسے اپٹا کے سینکڑوں ارکان دھرنے میں شرکت کے لئے قافلے کی شکل میں روانہ ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن (اپٹا )ملاکنڈ کے صدرامیرافضل خان نے درگئی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی جنرل سیکرٹری آفتاب خان ،تحصیل بٹ خیلہ کے صدرعلیم خان ،جنرل سیکرٹڑی برہان شہزادہ ،تحصیل درگئی کے صدرظہوراحمدلودھی ،جنرل سیکرٹری نثارمحمداور دیگر عہدیداربھی موجودتھے ۔اُنہوں نے کہا کہ 20اپریل کو اپنے مطالبات کے حق میں صوبہ بھرکے اساتذہ تنظیمیں اپنا آخری راؤنڈکھیلنے کے لئے میدان میں نکلے گی اور حکومت کو اپنے جائزمطالبات کے ماننے پر مجبورکرے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک طرف صوبے میں تعلیمی نظام کی بہتری کے دعوے کرکے نہیں تھکتی جبکہ دوسرے جانب نظام تعلیم کو کامیابی سے ہمکنارکرنے والے اساتذہ کے حقوق پر ڈاکے ڈال رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر نظام تعلیم میں بہتری لانے میں حقیقی طورپر سنجیدہ ہے تو اُن کو اساتذہ تنظیموں کے تحفظات دورکرنا ہونگے ۔اُنہوں نے کہا کہ 20اپریل کے تاریخی دھرنے اور مظاہرے کے لئے ضلع ملاکنڈکے تمام یونین کونسلوں کے ہنگامی دورے مکمل ہوکر مربوط لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن (اپٹا )ملاکنڈ کی جانب سے تمام یونین کونسلوں سے دو دو فلائنگ کوچ بھری مظاہرے میں شامل ہونگے اوراس کے لئے آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن (اپٹا )ملاکنڈ کے ممبران نے فنڈنگ بھی کی ہے ۔اُنہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے ایف اے ،ایف ایس سی کے امتحانات میں پرائمری اساتذہ کے ڈیوٹیوں پر پابندی کے فیصلے کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور آئندہ بورڈکے تمام امتحانات میں ڈیوٹی نہ دینے کے فیصلے کے حوالے سے جلدلائحہ عمل طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -