اساتذہ کا کردار ملکی ترقی میں بنیادی ا ہمیت کا حامل ہے ،رانا مشہودخان

اساتذہ کا کردار ملکی ترقی میں بنیادی ا ہمیت کا حامل ہے ،رانا مشہودخان

  

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اساتذہ کا کردار ملکی ترقی میں بنیادی ا ہمیت کا حامل ہے .انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق عصرجدید کے علوم و فنون سے آراستہ اساتذہ ملک کے نونہالوں کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں . انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت اساتذہ اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت پر مامور اداروں کی ترقی اور ان کی بہتری کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج فار ایلیمنٹری ٹیچرز اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی لبنی ریحان 249 چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی قاضی ظہور الحق249 ریجنل پروگرام منیجر ڈاکٹر شفقت حسین نیازی 249 پرنسپل کالج عابدہ شاہین 249 ڈاکٹر اللہ بخش249 ڈاکٹر انیلہ حسن 249 مہناز انجم اور ادارے کے اساتذہ موجود تھے.رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اساتذہ کی ٹریننگ کے لیئے قائم ادارے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں جن کی ترقی اور انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے . انہو ں نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کو ایکسی لینس ایوراڈز سمیت انہیں مزید ٹریننگ کے لیئے بیرون ممالک کے دورے کرائے جائیں گے تاکہ یہ افراد ترقی یافتہ ممالک کے نظام تعلیم اوروہاں کے جدید علوم و فنون سیکھ کر انہیں ملک میں فروغ کا سبب بن سکیں . انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے فروغ تعلیم کے لیئے پہلے ہی بے بہا وسائل فراہم کیے ہیں تاکہ فروغ علم و فن کو ذریعہ بنا کر ملکی ترقی کی بنیاد رکھی جا سکے . صوبائی وزیر تعلیم نے کالج انتظامیہ کی طرف سے پیش کیے گئے چند بنیادی مسائل کے حل کے لیئے فوری اقدامات کا احکامات جاری کیے .رکن صوبائی اسمبلی لبنی ریحان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت میں اضافے اور انہیں مراعات فراہم کرنے کے لیءْ حکومت پنجاب بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ مزید محنت اور دلجمعی کے ساتھ نئی نسل کی جدید خطوط پر تعلیم و تربیت کر سکیں تاکہ وہ ملک کے قابل فخر شہری بن سکیں . انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب او رمحکمہ تعلیم کی طرف سے تعلیمی ترقی اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیئے شروع کیے گئے پروگراموں پر روشنی ڈالی.

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -