شیر گڑھ ،خدوخیل کے قریب ٹریفک کا حادثہ ،2 جاں بحق

شیر گڑھ ،خدوخیل کے قریب ٹریفک کا حادثہ ،2 جاں بحق

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) پولیس تھانہ اکرام پور (بائیزوخرکی ) کے علاقہ خدو پل میں موٹر سائیکل اورڈمپر کی ٹکر سے والدہ بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئی مسماۃ(س) اپنے سسر اور ایک سالہ بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اکرام پور سے گھر کالو شاہ آرہی تھی کہ ڈمپر سے ٹکرا کر دونوں ٹائر کے نیچے آگئے جبکہ سسر بال بال بچ گئے ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کیا تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام پولیس تھانہ اکرام پور (بائیزو خرکی)کے علاقہ کالو شاہ کے رہائشی حاجی محمد حسن اپنی بہو مسماۃ (س)زوجہ حضرت اللہ اور ایک سالہ پوتے حذیفہ کے ساتھ اپنے موٹر سائیکل پر اکرام پور سے کالو شاہ آرہے تھے کہ خدو پل کے قریب ڈمپر پر اوورٹیک کرنے کی کوشش میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں مسماۃ (س) زوجہ حضرت اللہ اور ان کا ایک سالہ بیٹا حذیفہ ولد حضرت اللہ ڈمپر کے نیچے آکر بری طرح کچل گئے جبکہ ان کا سسر حاجی محمد حسن دوسری طرف گرنے سے بال بال بچ گئے ڈمپر ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ اکرام پور نے مقدمہ درج کیا جاں بحق افراد کو پیر کے روز کالو شاہ لوند خوڑ میں سپردخاک کردئیے گئے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -