مردان میں مصالحتی جرگہ کی کوششیں بارآور، دو سابق صدور کے درمیان صلح

مردان میں مصالحتی جرگہ کی کوششیں بارآور، دو سابق صدور کے درمیان صلح

  

مردان ( بیورورپورٹ ) مصالحتی جرگہ کی کوششوں سے صرافہ ایسوسی ایشن کے دو سابق صدور کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ، تنظیمی معاملات پر غلام سرور صراف اور حاجی شاہ خالد صراف کے درمیان ایک عرصے سے اختلافات چلے آرہے تھے مصالحتی جرگہ کی کوششوں سے صرافہ اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے سابق صدور غلام سرور صراف اور حاجی شاہ خالد صراف کے درمیان تنظیمی معلامات پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے جو بعدازاں ذاتی رنجش میں تبدیل ہوگئے تھے مصالحتی جرگہ تنظیم تاجران یونس سٹیڈیم کے صدر حاجی اویس خان کی سرپرستی میں ممبران فروٹ اینڈ سبزی منڈی کے صدر حاجی مراد خان ،سویٹ اینڈ بیکرز کے صدر غلام حبیب سالازئی ،سینئر صحافی مسرت عاصی ،پریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل اور سینئرڈپٹی جنرل سیکرٹری فرمان علی عادل نے دونوں فریقوں کے درمیان مصالحت کی کوشش کی جو بارآورثابت ہوئیں دونوں فریق میرا فضل خان بازار کے کسئی جماعت میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوکر تمام اختلافات ختم کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر حاجی شاہ خالد صراف کو بازار سرفراز گنج بازار کے لئے صدر اوراحمد غفور عرف فوجی کو جنرل سیکرٹری مقررکردیاگیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -