نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل نوکری سے فارغ

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل نوکری سے فارغ

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ ) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل نوکری سے فارغ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل خائستہ رحمان کو نوکری سے فارغ کر دیا ۔ کانسٹیبل پر الزام تھا کہ وہ خیبر ایجنسی سے برآستہ چارسدہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلنگ کرنے والے افراد کے ساتھ ملا ہو ا تھا ۔ مذکورہ کانسٹیبل کی مدد سے گاڑیوں کو ملا کنڈ ایجنسی پہنچا دیا جا تا تھا جس پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس کانسٹیبل حائستہ رحمان کو تھانہ مندنی سے پولیس لائن حاضر کیا ۔ بعد ازاں انکوائری کے نتیجے میں ان کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جا ری کر دئیے۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے اس موقع پر کہا کہ ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور ایسے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -