عرفان صدیقی سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ملاقات حل طلب مسائل کیلئے کمیٹی تشکیل

عرفان صدیقی سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ملاقات حل طلب مسائل کیلئے کمیٹی ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی سے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن( کیڈ)کے وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیر کو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر ہونے والے اجلاس میں قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے سیکریٹری انجینئر عامر حسن اور وزارت کیڈ کی سیکریٹری نرگس گھلوں کے علاوہ دونوں وزارتوں کے دیگراعلی حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں نیشنل لائبریری آف پاکستان سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور حل طلب مسائل کے حوالے سے دونوں وزارتوں کے سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -