ہر دور میں دینی مدارس کا دفاع کیا گیا ،مفتی عبدالشکوربیٹنی

ہر دور میں دینی مدارس کا دفاع کیا گیا ،مفتی عبدالشکوربیٹنی

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کل قبائل فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور بیٹنی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ ہر دور میں اسلام کے ان قلعوں کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے ۔ دینی مدارس کے خلاف سازش کرنے والے اپنے مذموم عزائم سے باز آجائیں ۔ جے یوآئی کے صد سالہ اجتماع نے بہت سی قوتوں کو جگایا دیا ہے ۔ اجتماع کی کامیابی سے پوری دنیا کو امن کا پیغام مل گیا ہے ۔ وہ در العلوم اسلامیہ چارسدہ میں دستاربندی کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر دار العلوم کے مہتمم ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ ، سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق ، مولانا مفتی عبداللہ شاہ ، مولانا محمد ادریس اور جے یوآئی کے مرکزی رہنما حاجی شمس الرحمان شمسی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں ان دینی مدارس کا دفاع کیا ہے کیونکہ اس سے فارغ التحصیل رجال کار نے امت مسلمہ کی ہر میدان میں رہنمائی کی ہے ۔ اس کامیاب رہنمائی کی بدولت آج بھی پوری قوم ان علماء پر فخر کر تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں زیر تعلیم طلباء قوم کا مستقبل ہے جنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عالم کفر ، یورپ اور مغرب کے استعدادی پالیسیوں کے سامنے سیسہ پلائی ہو ئی دیوار ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو دینی مدارس کے خلاف سازش کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ مفتی عبدالشکور بیٹنی نے کہا کہ جے یوآئی کے صد سالہ اجتماع کی کامیابی نے عالم کفر ، مغرب اور یورپ کو لرزہ بر اندام کیا ہے اور اب بہت سی قوتیں جاگ گئی ہیں۔ اجتماع کی کامیابی کو سمیٹنے کا وقت آگیا ہے ۔ اس موقع پر درجنوں علماء کی در ستار بندی کی گئی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -