شبقدر حسن زئی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

شبقدر حسن زئی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر حسن زئی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ۔ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ شبقدر کے علاقہ حسن زئی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔ جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ واقع کے بعد تھانہ بٹگرام میں مقتول لال رحمان کے بیٹے منصف رحمان نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد مقتول لال رحمان کسی کام کے عرض سے گھر سے نکلے اور حسن زئی میں پہلے سے تاک میں بیھٹے ملزمان عارف زمان ،حامد زمان پسران شیر زمان اور خالد ولد فیض ارحمان نے ان پر اندھا دھند فائر کھول دی جس کے نتیجے میں ان کے والد لال رحمان جاں بحق ہو گئے ہے ۔پولیس نے واقعہ کے بارے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ جبکہ مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -