کرک ،نا معلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ ،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق،2زخمی

کرک ،نا معلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ ،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق،2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک(بیورورپورٹ) نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، دو زخمی، گھر یلو تنازعے پر بھائی نے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے تبی خواہ میں نا معلوم افراد نے چلتی موٹر کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سراج ولد حمید اللہ، افتخار ولد حمید اللہ، سعدیہ بی بی زوجہ افتخار ساکنان تبی خواہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ حمید اللہ ولد میرزا جان اور حمید اللہ ولد نیاز بدین گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے، مجروح حمید اللہ ولد نیاز بدین کی مدعیت میں تھانہ بانڈہ داؤد شاہ میں نا معلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی وجہ عداوت معلوم نہ ہو سکی، دوسرے واقعے میں تخت نصرتی کے علاقے زر خان کلہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی عابد الرحمن ولد صدیق الرحمن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، مقتول کے والد صدیق الرحمن ولد علی خان نے تھانہ تخت نصرتی میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ امروز میں اور میرا بیٹا عابد الرحمن اپنے گھر میں تعمیراتی کام میں مصروف تھے اور ہمارے ساتھ گھر کی خواتین بھی موجود تھیں اسی اثناء میں حامد الرحمن نے آکر عابد الرحمن پر پستول سے فائرنگ کر دی جس سے لگ کر وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، وجہ عداوت گھریلو تنازعہ بتایا گیا ہے۔