ٹانک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،جیل حملہ فرار دہشتگرد گرفتار

ٹانک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،جیل حملہ ...

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی)ٹانک پولیس کی کارروائی ، بنوں جیل حملہ کیس میں مطلوب دہشتگر د کوتھانہ سٹی پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر رسول شاہ کا اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ سوموار کے روزٹانک سٹی کے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران جرم 302 میں تھانہ کینٹ بنوں میں سزائے موت کا ملزم اور بنوں جیل حملہ میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ممتاز ولد نیکم قوم بنوچی سکنہ بنوں بحوالہ مقدمہ نمبر 41 مورخہ 15/04/2012 جرم7ATA 324/253/365/224/225/427/123A 148/149/PPC 3/5 EXP ٹانک سٹی کے علاقہ سے گرفتارکرکے مقامی تھانہ ضلع بنوں کو ملزم کی حوالگی کی اطلاع کر دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم بنوں جیل حملہ سے فرار ہونے کے بعد ٹانک شہر میں کاروبار کررہاتھا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کا کہناتھاکہ ملزم کے قبضہ سے جعلی شناختی کارڈ بھی برامد کیا گیا جسکی باقاعدہ رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کرلی گئی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -