آصف علی زرداری 24 اپریل کو تھانہکا دورہ کریں گے

آصف علی زرداری 24 اپریل کو تھانہکا دورہ کریں گے

  

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) آصف علی زرداری 24 اپریل کو تھانہ آئیں گے۔ سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کی رہائش گاہ پر دو دن قیام کریں گے۔ اس دوران مالاکنڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور کارکنوں سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ پاکستان پیلز پارٹی کے ممبرسنٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے ترجمان ڈاکٹر سہیل رحمٰن قیس نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری 24 اپریل کو مالاکنڈ کے دو روزہ دورے پر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وہ مالاکنڈ کے مختلف علاقوں کے بعد25 اپریل لعل خان کے رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے ملاقات کریں گے۔ سہیل رحمٰن نے یہ بھی بتایا کہ اسی روز لعل محمد ضلع بھر کے کارکنوں کو ظہرانہ بھی دیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -