پیپلز پارٹی تخت بھائی کی ہونہار طالب مشال خان کے قتل کی مذمت

پیپلز پارٹی تخت بھائی کی ہونہار طالب مشال خان کے قتل کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر) پیپلز پارٹی تحصیل تخت بھائی نے عبدلولی خان یونیورسٹی کے ہونہار طالبعلم مشال خان کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ دار عناصر کو قرار واقعی سزا اور یونیورسٹی کا نام مشال خان سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تخت بھائی سٹی کے سابق صدر ابراہیم سید یوسفزئی جنرل سیکرٹری سید باچہ مہمند نائب صدر یوسف خان مہمند یو سی گوجر گڑھی کے تحصیل کونسلر اورنگ زیب خان نے تخت بھائی نیوز کلب میں ایک مشرکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ھر ظلم اور بربریت کے خلاف ہے مردان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان پر ہونے والی ظلم تشدد پسندانہ سوچ کی عکاس ہے عدلیہ اور حکومت اس کیس کی منصفانہ تحقیقات کے بعد ملوث عناصر کو نشان عبرت بنائیں تاکہ اس سوچ کے پیروکاروں راستہ روکا جاسکے انہوں نے عبدلولی خان یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے مشال خان یونیورسٹی رکھنے کا بھی مطالبہ کیا