9ماہ میں 41646 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا،مکیش کمار چاولہ

9ماہ میں 41646 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا،مکیش کمار چاولہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برآئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جولائی 2016 سے مارچ 2017 تک ٹیکسز کی مختلف مد میں مجموعی طور پر 41646.893 ملین روپے ٹیکس وصول کیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے میں 34731 ملین روپے وصول کئے گئے تھے۔یہ محکمہ ایکسائز کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدلحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ 4445 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں، 29587 ملین روپے انفراسٹرکچر سیس کی مد میں، 147 ملین روپے کاٹن فیس کی مد میں، 307 ملین روپے پروفیشنل ٹیکس کی مد میں اور 1592 ملین روپے جائیداد ٹیکس کی مد میں وصول کئے گئے جبکہ بقایا رقم دیگر ٹیکس کی مد میں وصول کی گئی۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے ٹیکس وصولی کی صورتحال اور افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ہدایت دی کہ وہ مزید محنت کریں اور ٹیکس اہداف کو رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ہی مکمل کرلیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -