کراچی‘فردوس نقوی کی اسٹیل ملز کے مزدوروں کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی،جنرل سیکریٹری سردار عبد العزیز خان اور لیبر سیکریٹری سربلند خان نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان اسٹیل ملز میں نو منتخب انصاف لیبر یونین کے عہدیداران چیئرمین چوہدری افضل، صدر سرور نیازی، سیکریٹری یاسین جامڑو اور دیگر عہدیداران کی کامیابی پر انہیں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اسٹیل ملز کے مزدوروں کی کامیابی ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر مرکزی قیادت نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی اور خصوصاً اسٹیل ملز کو تباہی اور بربادی سے بچانے کے لئے تحریک انصاف کی قیادت نے اسٹیل ملز کے مزدوروں کے ہر احتجاج میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ۔ اس تاریخی فتح پر تحریک انصاف کی قیادت اسٹیل ملز کے ملازمین کے جرات مندانہ فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ یونین اسٹیل ملز کی بحالی اور مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -