صوابی ،آل ٹیچر کوارڈنیشن کونسل کا مطالبات کے حق میں جلسہ اور مظاہرہ

صوابی ،آل ٹیچر کوارڈنیشن کونسل کا مطالبات کے حق میں جلسہ اور مظاہرہ

  

صوابی( بیورورپورٹ) آل ٹیچرز کورآرڈینیشن کونسل ضلع صوابی نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ایک عظیم الشان اور تاریخی احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ ضلع بھر کے ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ جلسہ میں صوبائی قائدین اور ضلعی قائدین نے خطاب کیا۔ جس میں اساتذہ کو صوبائی جلسہ 20اپریل بروز جمعرات 10بجے جناح پارک پشاور میں شرکت کی اپیل کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس روز صوبہ بھر کے سکول بند رہیں گے۔ 3بجے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ احتجاجی جلسہ اور مظاہرے سے صوبائی قائدین محمد شاہ باچا، اسلام الدین، مزمل ترنابی، وہاب منصوری، خیر اللہ خواری ، محمد شیر خان، رفیع اللہ، روئیدار علی، اختر علی، شاہ جہان،اور ضلعی صدر معراج محمد خان نے خطاب کیا۔صوبائی قائدین نے صوبائی حکومت سے اساتذہ کے دیرینہ اور جائز مطالبات (چارٹر آف ڈیمانڈ)کے مطابق مذاکرات حل کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات اور اساتذہ کے عزت نفس کی پاسداری نہ کی تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ صوابی کے اساتذہ نے خصوصاً صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور سینیئر وزیر شہرام ترکئی سے مطالبات سے آگاہ کیے کہ اگر 20تاریخ تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو صوابی کے اساتذہ ان کے ہجروں میں دھرنا دیں گے۔صوبائی حکومت کے اتحادی صوبائی اسمبلی کے ممبر ، بابر سلیم نے احتجاجی جلسہ میں شرکت اور خطاب کیا۔ اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں اسمبلی کے اندر اور باہر ہر قسم کا تعاون کروں گا۔ جلسہ کے اختتام پر ایک عظیم الشان جلوس صوابی چوک تک نکالا گیا۔ اور صوابی چوک میں بھر پور مظاہرہ ہوا۔ صوابی جہانگیرہ اور صوابی ٹوپی روڈ ایک گھنٹے کیلئے مکمل طور پر بند رہا۔ مظاہرے سے خیر اللہ خواری نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -