چارسدہ پولیس کی کارروائی ،گاڑی سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

چارسدہ پولیس کی کارروائی ،گاڑی سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

  

چارسدہ (بیور و رپورٹ) سٹی پولیس کی کاروائی ۔ سر در یاب چیک پوسٹ پر گاڑی سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد ۔پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 70کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ چرس علاقہ غیر سے چارسدہ سمگل کیا جا رہا تھا ۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے سمگلر نے اقرار جرم کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پی نذیر خان نے ایس ایچ او سٹی تھانہ ولایت خان کی معیت میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کو خفیہ ذرائع سے منشیات کی بھاری کھیپ کی سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او ولایت خان کی نگرانی میں حصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور گزشتہ روز ایس ایچ او ولایت خان اور سر دریاب چیک پوسٹ کے انچارج صیام خان نے پشاور سے چارسدہ داخل ہونے والی موٹر کار زیر نمبر AWY 102سندھ کو شک کی بنیاد پر روکا ۔ دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 70کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔ پولیس نے گاڑی میں سوار افغانستان سے تعلق رکھنے والے سمگلر امجد ولد محمد سعید ساکن کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ ڈی ایس پی نذیر خان کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ منشیات چارسدہ کے راستے پنجاب سمگل ہو رہی تھی۔ دوسری طرف ملزم نے میڈیا کے سامنے اقرار جرم کر تے ہوئے بتایا کہ علاقہ غیر سے منشیات چارسدہ سمگل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس کے عوض 20ہزار روپے معاوضہ طے ہو ا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسٹر مائنڈ نے گاڑی چارسدہ میں دوسرے شخص کو حوالے کرنے کا کہا تھا مگر پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے بہترین کار کر دگی پر پولیس ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان کر دیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -