سی پی این ای کی سکھرمیں صحافیوں پر حملے اور پتھراؤ کی مذمت

سی پی این ای کی سکھرمیں صحافیوں پر حملے اور پتھراؤ کی مذمت

  

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سکھر پریس کلب میں احتجاجی مظاہرین کی جانب سے جیو نیوز کے رپورٹر ناصر جعفری سمیت دیگر صحافیوں اور میڈیا کارکنان پر حملے اور پتھراؤ کی شدید مذمت اور صحافی ناصر جعفری کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے صحافی برادری پر حملہ تصور کیا ہے۔ سی پی این ای کے صدر ضیا شاہد،سینئر نائب صدر شاہین قریشی، سیکریٹری جنرل اعجازالحق و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ صحافیوں کو حق و سچ لکھنے اور آزادی اظہار رائے کی پاسداری کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اخبارات کے دفاتر اور میڈیا ہاؤسز کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -