پولیس کارروائی کے دوران 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس کارروائی کے دوران 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔درخشاں پولیس کے مطابق علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے اسٹریٹ کرمنلز کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔