بٹ خیلہ ،ملاکنڈ بورڈ انٹر امتحانات 19 اپریل کو ہوں گے

بٹ خیلہ ،ملاکنڈ بورڈ انٹر امتحانات 19 اپریل کو ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) ملاکنڈبورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کے زیر اہتما م کل 19اپریل سے شروع ہونے والے انٹر کے سالانہ امتحانات2017ء کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں چیئر مین ایجوکیشن بورڈ پروفیسر شو کت علی نے میڈیا کو بتایا کہ ملاکنڈ بورڈ کے ملحقہ اضلاع ملاکنڈ دیر اپر دیر لوئر سمیت باجوڑ ایجنسی کے 43ہزار952امیدواروں کیلئے کل168امتحانی ہالوں کابندوبست کیا گیا ہے جبکہ ان ہالوں سے400گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابند ی ہو گی اس کے علاوہ نقل سمیت دیگر غیر قانو نی طریقوں کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے ہرقسم کے پاکٹ گائیڈ اور مائیگرو فوٹواسٹیٹ کی خرید وفروخت بھی خلاف قانون ہے انھوں نے کہا کہ اس سال انٹر میڈیٹ پارٹ ون میں6892ریگولر طلبا و طالبات جبکہ4396پرائیوٹ امیدوار امتحان میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پارٹ ٹو میں ریگولر امیدواروں کی تعداد 23938اور پرائیویٹ طلبا و طالبات کی تعداد8726ہے۔