شبقدر اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

شبقدر اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث پھل سبزیاں،آٹاگوشت،دودھ دہی دالیں ۔مصالحہ جات،اوردیگر خوراکی اشیاء من مانے ریٹ پر فروخت ہو رہی ہے قصائیوں نے سرکا ری نرخنامے غائب کر دیئے شبقدر بازار میں درجنوں قصائی ہے ایک کے پاس بھی سرکاری نر خنامہ نہیں کہتے ہیں جب پیسہ ہو تو انتظامیہ کیا چیز ہو تی ہے انتظامیہ کے اہلکار آتے ہیں اپنے حصے کا گوشت بھی لے جاتے ہیں اور پیسے بھی اکثر قصائی انتظامیہ کے اہلکار وں کو کتے کہتے ہیں قصائیوں کا کہنا ہے سرکاری کتے جب ہمارے پاس آجاتے تو گوشت کے ٹکڑے ہم اس کے سامنے ڈال کر چلے جاتے ہیں افسران دفتروں تک محدود جب کہ اہلکاروں کا راج ہے صوبائی حکومت سخت نوٹس لیں عوامی حلقوں اور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتا یا کہ شبقدر میں عرصہ دراز سے اندھیر نگری ہیں حکومتی دعوؤں کے باوجود شبقدر بازار میں من مانے ریٹ مقرر ہے کوئی بھی ریڑھی بان یا دوکاندار اور خاص کر قصائی سرکاری نرخناموں پر عمل درامد نہیں کرتا قصائیوں نے سرکاری ریٹ کے مذاق اڑائے ایک کے پاس بھی سرکاری نرخنامہ نہیں تمام قصائیوں نے سرکاری نرخنامے غائب کر دیئے ہیں اور خود ساختہ ریٹ مقر ر کر دیا ہے اور بڑا گوشت 350 پر فروخت کر رہے ہیں انتظامیہ کی مکمل خاموشی نے لوگوں کو سخت پریشان کر دیا ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -