آئی کیپ کی ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری

آئی کیپ کی ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان(آئی کیپ) نے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ ملکر اپنے اراکین اور طلباء کیلئے ملک کی پہلی اور سب سے بڑی برانچ لیس بینکنگ سروس ’’ایزی پیسہ‘‘ کی سہولت متعارف کرادی ہے ۔دونوں اداروں کے درمیان اس اشتراک کا مقصد برایچ لیس بینکاری کا فروغ اور مستقبل کے کارپوریٹ منیجرز میں برانچ لیس بینکاری کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنا ہے ۔اس سروس کے تحت آئی کیپ کے طلباء آئی کیپ کی ویب سائٹ کے ذریعے محض ایک کلک کی مدد سے رجسٹریشن اور امتحانی فیس جمع کراسکیں گے ۔دونوں اداروں کے درمیان اس ضمن میں معاہدے پر دستخط کی تقریب آئی کیپ ہیڈ آف کراچی میں منعقد ہوئی جہاں آئی کیپ ساؤتھ کے وائس پریذیڈنٹ خلیل اللہ شیخ،سیکریٹری آئی کیپ عبدالمالک،سی ایف او آئی کیپ شہزاد پٹیل اور ٹیلی نار پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ عمیر محسن سمیت دونوں اداروں کے سینئر اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خلیل اللہ شیخ کا کہناتھا کہ دونوں اداروں کے درمیان یہ اشتراک نہ صرف وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے بلکہ انسٹی ٹیوٹ کے اراکین اور طلباء کو تکنیکی سہولت بھی فراہم کرے گا،ملک بھر میں آئی کیپ کے25ہزار سے زائد طلباء اس آن لائن بینکاری سے استفادہ اٹھاسکیں گے اور آسانی کے ساتھ ساتھ وقت کی بچت کو بھی یقینی بناسکیں گے،ٹیلی نار پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ عمیر محسن کا کہنا تھا کہ ٹیلی نار ملک کے تعلیمی اداروں میں اس قسم کے اقدامات کے پھیلاؤ کا خواہاں ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آئی کیپ جیسے معتبر تعلیمی ادارے نے جدید اور آسان برانچ لیس بینکاری کا نظام اپنا کرملک بھر میں موجود اپنے اراکین اور طلباء کیلئے آسانی فراہم کی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -