فیشن ڈیزائنر شاہین خان کی وومن وینڈرنمائش میں شرکت

فیشن ڈیزائنر شاہین خان کی وومن وینڈرنمائش میں شرکت

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستانی فیشن ڈیزائنر شاہین خان نے انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر کے تحت منعقدہ وویمن وینڈرز نمائش و فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی اس نمائش میں42ممالک نے شرکت کی جوو ترکی کے استبول بمونٹی ہوٹل و کانفرنس سینٹر میں منعقد کی گئی تھی ۔کانفرنس کے سیشن میں خواتین تاجروں کوتجارتی مواقعوں اور کامیابی کے بارے میں آگہی دی گئی ۔کانفرنس میں اس شعبے کے ماہرین اور خواتین تاجرکے درمیان بزنس ٹو بزنس میٹنگ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔یاد رہے کہ انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ نیشن کا اشتراک حاصل ہے جو خواتین کا بااختیار بنانے کیساتھ معاشی فوائد کیلئے کوشاں ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -