ای سی ایل سے نام کا اخراج ،شرجیل میمن کی درخواست پر جواب

ای سی ایل سے نام کا اخراج ،شرجیل میمن کی درخواست پر جواب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 مئی تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔پیر کوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن کی ضمانت اور ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ دو الگ الگ معاملات ہیں لہذاان دونوں معاملات کو علیحدہ علیحدہ کیا جائے۔عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر شرجیل انعام میمن سے متعلق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرئے۔ عدالت نے شرجیل انعام میمن کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنسسز میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں آئندہ تاریخ تک توسیع بھی کردی جبکہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر ایف آئی اے سمیت دیگر حکام کو 2 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -