پشاور میں ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر آگئے
پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے گنجان آباد علاقے خالصہII‘خالد بن ولید کالونی ‘ وزیر کالونی ‘ خان ولی کالونی ‘ یوسف آباد‘ رنگ روڈ‘ پتنگ چوک ‘دیر کالونی کے عوام نے لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے اورواپڈا ہاؤس کی گھیراؤ کی دھمکی دی ہے‘پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و نائب ناظم ملک اصغر خان نے بیان میں کہا ہے کہ خالصہII‘ خالدبن ولید کالوین ‘وزیر کالونی ‘ خان ولی کالونی ‘ یوسف آباد‘ پتنگ چوک ‘ رنگ روڈ ‘ انیس آبادکے عوام پربجلی کا ظالمانہ لوڈشیڈنگ مسلط کر دی گئی‘ مسلسل کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باعث عوام عاجز آگئے ہیں‘ خصوصاًبچوں‘ مریضوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ علاقے میں پانی کی قلت کے ساتھ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے‘بجلی نے ہونے کے باعث ٹیوب ویل بھی بند ہیں جس سے علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور عوام بوند بوند کو ترس رہے ہیں‘ مساجد میں وضو کیلئے بھی پانی میسر نہیں ‘ انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام ان علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے ۔بصورت دیگر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور اس دوران ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔