ملکی ترقی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ اور قانون کی حکمرانی نا گزیر ہے :ایمل ولی خان

ملکی ترقی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ اور قانون کی حکمرانی نا گزیر ہے :ایمل ولی ...

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین مشکل حالات میں بھی ہمیشہ امن ومحبت کا درس دیتے ہیں ،پختون قوم کی خوشخالی اور ترقی کے لیے باچا خان بابا اور ولی خان بابا نے جو بے لوث خدمات پیش کیے اس کی مثال خطے میں نہیں ملتی، ملکی ترقی کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر قانون کی حکمرانی سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے سی پیک منصوبے میں خیبر پختو نخوا ء کو شامل کیا جائے بلاک شناختی کارڈ ز کو کلئیر کیا جائے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء ایمل ولی خان سابقہ ایم پی اے تیمور خان اور دیگر نے بمقام مارغانو کلے شو ڈاگ میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیتی جلسہ بحجرہ ہستم خان مخکش ہوا جسمیں سابقہ ایم پی اے تیمور خان،اور دیگر علاقہ معززین کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی علاقہ مارغانو کلے شوڈاگ کے معروف سماجی شخضیات ہستم خان مخکش ،بہادر خان،جبار خان ،عبدالستار خان،اسلم خان،رستم خان عمران خان ریاض خان منصور اقبال سمیت درجنوں سماجی کارکنان نے عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ایمل ولی خان سا بقہ ایم پی اے تیمور خان پرویز خان بہادر خان ہستم خان مخکش اور دیگر نے کہا کہ عوامی نیشنل پختون قوم کی اصل پہچان ہے اور اپنے سا بقہ دور میں کھربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کیے ، گالیوں اور ناچ گانے والی سیاست سے پختون قوم نفرت کرنے لگی صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث عام آدمی محرومیوں کا شکار ہے ،محلوط صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے پی ٹی آئی غریب عوام کی خون چوس رہی ہے صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو گئی عوام کو ریلیف دینے والے کہاں گئے،پوری پختون قوم اپنے بہادر قائد اسفندیارولی خان پر فخر کرتے ہیں ،پی ٹی آئی کے قائدین پوری قوم کو گمراہ کر نے کی کوششوں میں مصروف ہیں گالیاں دینے اور ناچ گانے والوں کو سیاست دان کہنا سیاست اور سیاست دانوں کی توہین کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت آج لوگ جوق درجوق ہمارا ساتھ دے رہے ہیں اور خود شامل ہو رہے ہیں اور اپنے کامیاب اور اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حا صل کرینگے اور صوبہ میں عوامی نیشنل پارٹی کی مضبوط حکومت ہوگی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -