اسکول انہدام کیس ،ایس ایچ او اور دیگر ملزمان ریمانڈ پر جیل روانہ

اسکول انہدام کیس ،ایس ایچ او اور دیگر ملزمان ریمانڈ پر جیل روانہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے سولجر بازار میں قائم اسکول کی تاریخی عمارت مسمار کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔پیر کوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبروپولیس نے سولجر بازار میں قائم اسکول کی تاریخی عمارت مسمار کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ایس ایچ او ارشاد احمد سمیت پولیس اہلکار حاکم علی، احمدمیمن اور غلام فرید کو جسمانی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر پیش کیا۔عدالت تمام ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے مقدمہ کے تفتیشی افسر کو ملزمان کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل سولجر بازار کے علاقے میں تاریخی اہمیت کے حامل ایک اسکول کو مسمار کیا گیا تھا۔جس پر پولیس نے ملزمان کیخلاف تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -