سندھ سرکار ضمانتوں اور اسٹے پر چل رہی ہے، اظہار الحسن

سندھ سرکار ضمانتوں اور اسٹے پر چل رہی ہے، اظہار الحسن

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے ایک بار پھر صوبائی حکومت پر تابرتوڑ حملے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری سندھ سرکار ضمانتوں اور اسٹے پر چل رہی ہے ۔پیر کوسندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سکھر اور سیہون میں پانی نہیں آرہا ہے جبکہ وزیراعلی کراچی کے فرینڈلی میچ کے کپتان بنے رہتے ہیں،ان کا گیس کی بندش سے متعلق بیان مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات کی ضرورت پورے صوبے میں ہے ، پولیس اور آئی جی سندھ کو ہر بار متنازع بنایاجاتاہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -