بخشالی و مضافات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی

بخشالی و مضافات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی

  

بخشالی (نمائندہ پاکستان)بخشالی و مضافات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی، واپڈا نے قبلہ درست نہ کیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، عوام کی واپڈا حکام کو احتجاج کی دھمکی، تفصیلات کے مطابق بخشالی ، ساولڈھیر، گلی باغ، دوبئی اڈہ ، ساولڈھیر، گجرات، کٹہ خٹ، بابینی و مضافات میں مسلسل کئی کئی گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ عوام کے لئے عذاب بن چکا ہے، روزانہ کی بنیاد پر طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح تباہ ہو رہا ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ گرمی کا موسم آتے ہیں واپڈا حکام نے لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے، اگر واپڈا حکام نے اپنا روئیہ تبدیل نہ کیا اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو بخشالی و مضافات کے عوام سڑکوں پردمادم مست قلندر کریں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -