انجینئررامیر مقام علاقہ نظامپورآمد پر علاقہ کے عوام بھرپور استقبال کرنیگے

انجینئررامیر مقام علاقہ نظامپورآمد پر علاقہ کے عوام بھرپور استقبال کرنیگے

  

نظاپور (نمائندہ پاکستان)انجینئررامیر مقام علاقہ نظامپورآمد پر علاقہ کے عوام بھرپور استقبال کرنیگے۔ان خیالات کا اظہارسابقہ ایم پی اے میجر بصیر خٹک اعظم خان سید ملوک ارشاد محمد خٹک نے اخباری نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مفادپرست اپنی زاتی مفاد کے بنا پرانجنئیرامیر مقام کے نظامپور آمد پر اخبارات میں محتلف پروپیگنڈے کر رہے ہے جو علاقے کے ترقی پر خوش نہیں ہے ایسے مفادپرستوں کو علاقے کے عوام نے پہلے ہی مسترد کردیاہے اور نہ علاقے کے عوام اسے مفادپرستوں کے ساتھ دیتے ہے علاقہ نظامپور کے عوام اپنے فائدہ اور نقصان خود جانتا ہے نظامپور کے عوام نوازشریف کے قیادت اور انکے پارٹی پر مکمل اعتماد کرتے ہے اور علاقہ کے عوام انجنئیر امیر مقام سے پرزور مطالبہ کرتے ہے کہ آپ اپنے مقررہ تاریخ کے آمد کو یقینی بنایا جائیں اور ان مفادپرستوں کے اس پروپیگنڈے کو ناکام بنائے انشاء اللہ نظامپور کے غیرت مندعوام مسلم لیگ ن کا بھر پور استقبال کرینگے اورعلاقہ نظامپور میں سوئی گیس بجلی اور پانی جیسی اہم چیزوں کا علانات کرنیگے جسے پروپیگنڈوں والوں کے ناکام عزائم خاک میں مل جائینگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -