کراچی ،مائی کولاچی روڈ پر ٹریفک حادثہ 2 افراد جاں بحق

کراچی ،مائی کولاچی روڈ پر ٹریفک حادثہ 2 افراد جاں بحق

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے مائی کولاچی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مائی کولاچی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوف ناک تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کے تین ساتھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -