ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ڈی آئی خان کا اجلاس

ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ڈی آئی خان کا اجلاس

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن رجسٹر ڈڈیرہ اسماعیل خان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت عدنان مدن منعقد ہوا جسمیں جنرل سیکرٹری محمد زیشان گل کٹی خیل اور سر پر ست اعلی حاجی محمد زبیر بلوچ بھی موجود تھے اجلاس میں جیو نیوز کے کیمرہ مین عادل وقار کے ساتھ کینٹ پولیس کی زیادتی اور بلا وارنٹ گھر میں داخل ہونے کے واقع کی شدید الفاظ مں مزمت کی اور اس واقعے کی دیگر صحافتی تنظیموں کیطرف سے فوری انکوائری کروانے کے مطالبے کی مکمل حمایت کی گئی اجلاس میں سینئر نائب صدر طاہر بشیر ،نائب صدر فیصل رحمان راجہ ،جائنٹ سیکرٹری حسنین قریشی ،فنانس سیکرٹری جواد علی فاروق اور پریس سیکرٹری فرہاد علی فاروق اور عادل وقار نے بھی شرکت کی اجلاس میں ڈیرہ نیوز پیپر سوسائٹی کے بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے صدر چوہدری محمد اصغر اور جنرل سیکرٹری زبیر شاہین جبکہ ایڈیٹر کونسل کے صدر محمد نعیم جبران اور جنرل سیکرٹری عثمان شاہین کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور دونوں تنظیموں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اجلاس میں مقامی روزنامہ توقیر کے ایڈیٹر شیخ محمد توقیر اکرم کے زخمی ہونے پر انکی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -