کوئٹہ میں دستی بم حملہ ایک بچہ جاں بحق ،2زخمی

 کوئٹہ میں دستی بم حملہ ایک بچہ جاں بحق ،2زخمی

  

کوئٹہ (آن لائن) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں ایک گھر کے سامنے کچھ بچے کھیل رہے تھے کہ ایک نامعلوم سائیکل سوار شخص نے وہاں دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق بچوں کے قریب جاتے ہی دستی بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔زخمی بچوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار اور پولیس جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔یاد رہے کہ صوبائی انتظامیہ نے متعدد مرتبہ اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی 'را' ملوث ہے۔

دستی بم حملہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -