کسی نے اغوا ء نہیں کیا، مرضی سے لاہور گئی، خود کش حملہ کرناتھا: نورین لغاری

کسی نے اغوا ء نہیں کیا، مرضی سے لاہور گئی، خود کش حملہ کرناتھا: نورین لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور آپریشن میں بازیاب کرائی گئی حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی نورین لغاری نے کہا ہے کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا، اپنی مرضی سے لاہور گئی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے دوران نورین لغاری کا ویڈیو بیان میڈیا کو دکھایا گیا جس میں نورین کا کہنا تھا ہلاک ہونیوالا شدت پسند علی شروع سے ہی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتا رہتا تھا۔اسکے منصوبوں میں خودکش حملے اور انٹیلی جنس اہلکاروں کا اغواء شامل تھا ، علی کیساتھ ابو فوجی نام کا لڑکا بھی اس منصوبہ بندی میں شامل تھا۔ یکم اپریل کو تنظیم کی جانب سے چرچ پر حملے کیلئے 2خودکش جیکٹیں، 4دستی بم اور گولیاں دی گئی تھیں، خودکش حملے میں اسے بھی استعمال ہونا تھا، تاہم 14اپریل کو سکیورٹی فورسز نے ہمارے گھر پر کارروائی کردی۔اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا نورین لغاری کے والدین نے آرمی چیف سے بچی کو بازیاب کرانے کی اپیل کی تھی، آرمی چیف نے ڈی جی ایم آئی سے کہا یہ ہماری اور قوم کی بچی ہے، اسے واپس لانا ہماری ذمے داری ہے، جس کے بعد ایم آئی نے اس معاملے پر بہت کام کیا اور14اپریل کو لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا۔
نورین لغاری