”میں چا ر دن سے سو نہیں پایا ،مشال کے دوست عبد اللہ نے جو بات کی وہ ۔۔۔“عبد الولی خان یونیورسٹی کے لیکچرار نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

”میں چا ر دن سے سو نہیں پایا ،مشال کے دوست عبد اللہ نے جو بات کی وہ ۔۔۔“عبد ...
”میں چا ر دن سے سو نہیں پایا ،مشال کے دوست عبد اللہ نے جو بات کی وہ ۔۔۔“عبد الولی خان یونیورسٹی کے لیکچرار نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرار ضیااللہ ہمدرد نے کہا ہے کہ میں 4دن سے سونہیں پایا، مشال کے دوست عبداللہ نے جوبات کی وہ درست ہے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگوکرتے ہوئے ضیااللہ ہمدرد کا کہنا تھا کہ مشال اورعبداللہ کے خلاف لڑکے شکایت کررہے ہیں، میرے ہاسٹل کی فیکلٹی کے سامنے 15سے 20طالب علم کھڑے تھے، جو کسی اور ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے تھے، مشال کے خلاف افواہ پوری یونیورسٹی میں پھیل چکی تھی،یونیورسٹی میں دوہفتوں سے احتجاج چل رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مشتعل ہجوم کو کہا کہ آئیں بات کریں، طلبا کسی کو سننے کیلئے تیار نہیں تھے، ڈی ایس پی اورمجھے دھکے دیے گئے، 7 سے 8 طالب علم بات کرنے آئے،طالب علموں نے کہا کہ عبداللہ اورمشعال مذہب کے خلاف سوشل میڈیا پربات کرتے ہیں، میں نے طلبا سے کہا کہ کیا ثبوت ہے؟ جس پر طلبا نے جواب دیا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مشال کے دومیسج آئے، اس نے کہا کہ یہ سیاسی طور پر سب کچھ کیا جا رہا ہے۔

ضیاءاللہ ہمدرد نے کہا کہ مشال کوفون کرکے کہا کہ وہ ہاسٹل سے نکل جائے،اس نے کہاکہ وہ نکل چکاہے، طلبانے میرا موبائل چھین لیا، میری الماریاں توڑیں، ڈاکٹرسعید اسلام نے بتایا کہ مشال کوشہید کیا گیا، مجھے کہا گیا کہ آپ بھی کلمہ پڑھ لیں، ڈی ایس پی صاحب کے ڈرائیور کے ساتھ میں نکل گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشال میرا طالب علم تھا، وہ چراغ تھا اس کو بجھادیا گیا، مشعال کوکوئی موقع نہیں دیا گیا اوراس کوسزا دی گئی، یونیورسٹی کے پروفیسرز پر بھی افسوس ہوتا ہے، وہ بے حس ہیں۔

مزید :

مردان -