لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں 5.5شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں 5.5شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان ...
لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں 5.5شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگرعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔علل الصبح آنے والے 5.5شدت کے زلزلے کے بعد لوگوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے مقامات پر نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی مقام پر بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ،

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ، لاہور ،راولپنڈی جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات، چترال، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔زلزلے باعث کسی مقام پر بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیںتاہم اس حوالے سے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -