سونو نگھم کا اذان کے خلاف نازیبا بیان ،سلمان خان بھی میدان میںآگئے ،ایسا عملی اقدام کردیا کہ گلو کار کے پسینے چھوٹ جائیں ،مسلمانوں کو خوش کردیا

سونو نگھم کا اذان کے خلاف نازیبا بیان ،سلمان خان بھی میدان میںآگئے ،ایسا ...
سونو نگھم کا اذان کے خلاف نازیبا بیان ،سلمان خان بھی میدان میںآگئے ،ایسا عملی اقدام کردیا کہ گلو کار کے پسینے چھوٹ جائیں ،مسلمانوں کو خوش کردیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے گلو کار سونو نگھم کے اذان کے خلاف بیان پر ایسا عملی اقدام کر کے دکھا دیا کہ مسلمانوں کو خوش کردیا ،سپر سٹار کی مشہور رئیلٹی شو ”بگ باس “سیزن 8کے دوران اذان کے احترام کی ویڈ یو سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی ۔

تفصیل کے مطابق سونو نگھم کے فجر کی اذان سے متعلق نا زیبا بیان کے بعد فلم نگری کے سپر سٹار سلمان خان کی مشہور رئیلٹی شو ”بگ باس“سیزن 8کی تشہری مہم کے دوران ہونے والی اذان کے احترام کی ویڈ یو سوشل میڈ یا پر تیز ی سے وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔ویڈ یو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ”بگ باس“سیزن 8کی افتتاحی تقریب میں سلمان خان اور جیٹ ایر ویز کے حکام اسٹیج پر شو سے متعلق بات چیت کر رہے تھے کہ قریبی مسجد سے اذان کی آواز سنائی دینے لگی جس پر سپر سٹار نے میزبان کو اذان کے احترام میں خاموش رہنے کا اشارہ کردیا لیکن وہ دوبارہ بولنا شروع ہو گیا جس پر سلمان خان نے انہیں غصے میں خاموش رہنے کا کہا ۔

” منیجر کے کہنے پر اس بھارتی بکی سے ملا اور پھر ۔۔۔“قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا ،ایسے شخص کا نام سامنے لے آئے کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ویڈ یو دیکھئے

مزید :

تفریح -