نورین کالج میں اپنی دوستوں کو تبلیغ اور ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی : ایس ایس پی عرفان بلوچ کا انکشاف

نورین کالج میں اپنی دوستوں کو تبلیغ اور ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی : ایس ...
نورین کالج میں اپنی دوستوں کو تبلیغ اور ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی : ایس ایس پی عرفان بلوچ کا انکشاف

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )نورین لغاری کیس کے تفتیشی ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نورین کالج میں اپنے دوستوں کیساتھ تبلیغ اور سہیلیوں کو ہم خیال بنانے کی کوشش کر تی رہی ۔

اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نورین کے خیالات انتہاپسندانہ تھے ، اس نے اپنی دوست کو بتایا تھا کہ وہ جہاد پسند افراد سے رابطے میں ہے اور جہاد کرنا چاہتی ہے ۔” نورین کے لاپتا ہونے کا اس کے والد عبدالجبار سے پتا چلا تھا جس پر فوری طور پر تحقیقات شروع کردیں تھیں“۔

لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں 5.5شدت کا زلزلہ 

ایس ایس پی عرفان بلوچ نے کہا کہ نورین لغاری نے لاہور جانے کے لیے اپنا نام تبدیل کیا۔ نورین لغاری نے اپنی دوست سے جہاد سے متعلق باتیں شیئر کیں،نورین کالج میں اپنے دوستوں کے ساتھ تبلیغ کرتی رہی اور وہ سہیلیوں کو ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی۔ متنازع مواد پر مبنی پوسٹوں پر نورین کا فیس بک اکاو¿نٹ بھی دو بار بلاک ہوچکا تھا۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -