بھکر میں جھنگ روڈ پر کار اور ٹیوٹا میں تصادم ،5افراد جاں بحق ،19زخمی

بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جھنگ روڈپرکاراورہائی ایس میں تصادم کے باعث 5افرادجاں بحق اور19زخمی ہوگئے۔
جیو نیوز کے مطابق بھکر میں جھنگ روڈ پر تیز رفتارکار ٹیوٹا ہائی ایس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں خواتین سمیت دیگر 19مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ جھنگ روڈپرمحمدیاروالاکے قریب کار کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث پیش آیاتاہم امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو بھکر ہسپتال،ٹی ایچ کیومنکیرہ منتقل کیا۔