وسیم اکرم نے ’کریم‘ کا سی ای او بننے کے بعد کرایوں میں کمی کردی

وسیم اکرم نے ’کریم‘ کا سی ای او بننے کے بعد کرایوں میں کمی کردی
وسیم اکرم نے ’کریم‘ کا سی ای او بننے کے بعد کرایوں میں کمی کردی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر وسیم اکرم نے ٹیکسی سروس’کریم‘ کا سی ای او بننے کے بعد اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کرایوں میں کمی کردی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان کو گزشتہ دنوں ’کریم‘ کا اعزازی طور پر سی ای او بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور وسیم اکرم نے یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ’کریم‘ کے کرایوں میں کمی کرنے ک اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر سابق کپتان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”کریم کے سی ای او کی اعزازی سی ای او کی حیثیت کے طور پر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ’کریم گو‘ سروس کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی لاہور میں چلنے والی سروس پر 20 فیصد جبکہ کراچی میں ’کریم گو‘ سروس پر 25 فیصد کمی ہوگی“۔ کرایوں میں کمی کے ساتھ ہی ’کریم‘ کا کم سے کم کرایہ 100 روپے ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ وسیم اکرم کو گزشتہ دنوں ’کریم‘ کے اعزازی سی ای او کا عہدہ دیا گیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

بزنس -