آج گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں ہلکی بارش ،پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑیگی : محکمہ موسمیات

آج گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں ہلکی بارش ،پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ کے ...
آج گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں ہلکی بارش ،پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑیگی : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، نصیر آباد، مکران،سبی ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔

ترجمان راشد بلال کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، پنجاب، جنوبی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔

نورین لغاری کالج میں اپنی دوستوں کیساتھ کیا کرتی رہی ؟ انتہائی تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی، نورپورتھل، بھکر، رحیم یار خان، خانپورمیں47، دادو، بہاولنگر، بہاولپور، لاڑکانہ، سکھر، شورکوٹ46، ملتان، ڈی جی خان، کوٹ ادو، جیکب آباد، فیصل آباد، ڈی آئی خان، جھنگ 45ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 24، اسلام آباد 16، کراچی 25،پشاور 20، گلگت 10، چترال ،کوئٹہ اور ہنزہ میں 11ڈگری تک رہنے کی امید ہے ۔

مزید :

ماحولیات -