دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہوگئے

دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ...
دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہوگئے

  

گھانا (ڈیلی پاکستان آن لائن )دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہوگئے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے سہیل خان کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور وہ ری ہیبلی ٹیشن مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق حسن علی سہ روزہ میچ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوئے۔دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے حسن علی کو پہلی بار پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں جمیکا میں ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان تھا، تاہم پریکٹس میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئےانجرڈ ہوئے ہیں۔ٹیم انتظامیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ حسن علی ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے فزیو شین ہیز ان کاعلاج کررہے ہیں۔حسن علی کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم میں وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عباس شامل ہیں۔

”میں چا ر دن سے سو نہیں پایا ،مشال کے دوست عبد اللہ نے جو بات کی وہ ۔۔۔“عبد الولی خان یونیورسٹی کے لیکچرار نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

مزید :

کھیل -