خانیوال میں پنچایت نے 11سالہ لڑکی کو ونی کر دیا ،خاتون بیٹی کو لیکر تھانے جا پہنچی

خانیوال میں پنچایت نے 11سالہ لڑکی کو ونی کر دیا ،خاتون بیٹی کو لیکر تھانے جا ...
خانیوال میں پنچایت نے 11سالہ لڑکی کو ونی کر دیا ،خاتون بیٹی کو لیکر تھانے جا پہنچی

  

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خانیوال کے نواحی علاقے میں پنچایت نے 11سالہ لڑکی کو ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق خانیوال میں 11سالہ اقراءکو پنچایت نے ونی کر دیا ، لڑکی کے بھائی پر زیادتی کرنے کا الزام تھا جس کے بعد پنچایت نے اسے ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا ۔پنچایت کے حکم کے بعد خاتون اپنی بچی کو لیکر تھانے پہنچ گئی ۔

نورین لغاری کالج میں اپنی دوستوں کیساتھ کیا کرتی رہی ؟ انتہائی تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اقراءکو اس کے چچاﺅں اور تایا نے ونی کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم خاتون کے شکایت کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اورانہیں گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

مزید :

خانیوال -