پولیس پر حملہ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت،متحدہ لندن کے 2 کارکنوں کو 17، 17 سال قید سنا دی گئی

پولیس پر حملہ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت،متحدہ لندن کے 2 کارکنوں کو ...
پولیس پر حملہ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت،متحدہ لندن کے 2 کارکنوں کو 17، 17 سال قید سنا دی گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس پر حملے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر متحدہ لندن کے 2 کارکنوں کو 17،17 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے مجرموں کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے سزا کے ساتھ 80 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔سزا پانیوالے مجرموں میں محسن عرف پیٹر اور رئیس عرف کالا شامل ہیں۔یاد رہے کہ مجرموں پر 2011 ء میں تھانہ پیر آباد کی موبائل پر حملے کا الزام تھا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید :

کراچی -