وزیرکھیل سندھ محمد بخش مہر نے پش اپس کے بعد نیا چیلنج دینے کا اعلان کردیا

وزیرکھیل سندھ محمد بخش مہر نے پش اپس کے بعد نیا چیلنج دینے کا اعلان کردیا
وزیرکھیل سندھ محمد بخش مہر نے پش اپس کے بعد نیا چیلنج دینے کا اعلان کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے وزیرکھیل سردار محمد بخش مہر نے پش اپس کے بعد نیا چیلنج دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شام کو میری طرف سے نیا چیلنج منظر عام پر آئے گا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکھیل نے کہا کہ کوئی بھی وزیر میرے نئے چیلنج کا سامنا نہیں کر پائے گا۔ سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ میرے پہلے چیلنج کا بھی کسی صوبائی وزیر نے مقابلہ نہیں کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس وزیرکھیل سندھ نے پش اپس لگا کر چیلنج دیا تھا کہ ان کے مقابلے میں کوئی بھی وزیرپش اپس لگا کر دکھائے جس کے بعد ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری اور عابد شیر علی نے بھی پش اپس لگائے تھے۔

مزید :

کراچی -