پسند کی شادی کرنےوالی لڑکیوں کا شوہروں سے جھگڑا، دونوں دارلامان بھجوادی گئیں

پسند کی شادی کرنےوالی لڑکیوں کا شوہروں سے جھگڑا، دونوں دارلامان بھجوادی گئیں
پسند کی شادی کرنےوالی لڑکیوں کا شوہروں سے جھگڑا، دونوں دارلامان بھجوادی گئیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی 2 لڑکیوں کو دارلامان بھجوانے کا حکم دے دیا۔ دونوں لڑکیوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو لڑکیوں نے عدالت میں مو قف اختیار کیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہیں نہ ہی اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہیں۔فاضل عدالت نے محمد وقاص اور دلاور کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ محمد وقاص نے سکینہ بی بی جبکہ دلاور نے ندا تبسم سے شادی کی ہے۔لڑکیوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ پسند کی شادی کی مگر کشیدگی بڑھنے کے باعث شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ جبکہ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے نکاح کیا ہے۔فاضل عدالت بیویوں کو ان کے ساتھ بھیجنے کا حکم جاری کرے۔فاضل عدالت نے لڑکیو ں کے بیا ن پر دونوں لڑکیوں کو دارلامان بھجوا دیا۔

مزید :

لاہور -